کاروار:20/جولائی (ایس اؤنیوز)ڈاکٹر امبیڈکر کی طرف سے تشکیل کردہ دستور دیگر ممالک کے لئے ایک نمونہ ہے، وہ صرف کسی ایک طبقہ تک محدود نہیں ہونے کا اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے خیال ظاہر کیا۔
جمعرات کو رنگ مندرہال میں ڈاکٹر امبیڈکر کے 126ویں جنم دن کے موقع پر منعقدہ پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد وہ خطاب کررہے تھے۔ ڈی سی نے کہاکہ امبیڈکر کے اصول موجودہ سماج کے لئے اشد ضروری ہیں، وہ ایک اعلیٰ شخصیت کے مالک تھے، سماجی بے انصافی ، ذات پات، چھوت چھات آج بھی سماج میں زندہ ہونے پر افسوس جتایا ۔ ہمیں ایک سماجی انصاف والے معاشرے کی تشکیل میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ،اس سلسلے میں ہمیں ان کے پیغام میں پھیلانے کی با ت کہی۔ امبیڈکر کے متعلق خصوصی مقالہ پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر وٹھل بھنڈارکر نے کہاکہ امبیڈکر صرف بھارت تک محدود نہیں تھے بلکہ وہ ساری دنیا میں اپنی ایک چھاپ رکھتے ہیں، وہ ایک حوصلہ اور جوش دینے والے سمندر کی مانند تھے ، سماجی انقلاب کے مسیحا تھے ، وہ صرف سیاسی طورپر مساوات کے حامی نہیں تھے بلکہ معاشی اور سماجی طورپر مساوات کے قائل تھے۔ ہر ایک پر سوال کرنے کا ہم میں جذبہ ہونا چاہئے ، امبیڈکر نے جس فکر کولے کر ہمارا دستور تشکیل دیا ہے اس کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہی ان کی قدر کرنے کے برابر ہوگا۔ پروگرام میں فنکاروں نے اپنے ہنر کے ذریعے امبیڈکر کی شخصیت پر روشنی ڈالی۔ سماجی فلاح وبہبودی کے معاون ڈائرکٹر پرشوتم نے استقبال کیا ، پروبیشنری آئی اے ایس افسر ڈاکٹر آنند ، سرسی شہری ترقی بورڈ کے صدر مادھو نایک ، ڈی ڈی پی آئی پی کے پرکاش، کنڑااور ثقافت محکمہ کے کارگزار معاون ڈائرکٹر رام کرشنا ڈائس پر موجود تھے۔